Skip navigation

کرس برائنٹ ایم پی – پارلیمانی انڈر سکریٹری آف اسٹیٹ

Chris Bryant, Parliamentary Under-Secretary of State

 

کرس برائنٹ ایم پی کو اکتوبر 2008 میں دارالعوام کا ڈپٹی لیڈر مقرر کیا گیا تھا۔

 

کرس برائنٹ 1962 میں کارڈف میں پیدا ہوئے اور کارڈف کے علاوہ اسپین اور برطانیہ کے علاقےچیلتینھم میں پرورش پائی۔ انہوں نے آکسفرڈ کے مانچسٹر کالج میں انگریزی اور رپن کالج کڈسڈن میں دینیات کا مطالعہ کیا اور اس کے بعد دسمبر 1986 میں چرچ آف انگلینڈ میں ان کی تقرری عمل میں آئی۔

 

جون 2001 میں رونڈا سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد وہ دارالعوام کی ثقافت، میڈیا اور اسپورٹس سیلیکٹ کمیٹی کے ساتھ ساتھ دارالامرا کی اصلاحات کے لئے دارالامرا اور دارالعوام کی مشترکہ کمیٹی میں فرائض انجام دیتےرہے ہیں۔

 

مئی 2005 سے جون 2006 تک کرس لارڈ چانسلر لارڈ فاکنر آف تھورٹن کے پارلیمانی پرائیویٹ سکریٹری اور بعد ازاں جولائی 2007 سے اکتوبر 2008 تک دارالعوام کی لیڈر ہیرئیٹ ہرمین کے پارلیمانی پرائیویٹ سکریٹری رہے۔

 

وہ بر طانیہ عظمی کے نیشنل یوتھ تھئیٹر کے ایسوسی ایٹ اور ایمنیسٹی انٹرنیشنل، کو آپ پارٹی، ایمی کس اور فیبینز کے رکن ہیں۔

 

وہ روانی سے ہسپانوی اور اچھی فرانسیسی بولتے ہیں ۔ کرس رونڈا فاش کے شہر پورتھ میں رہتے ہیں۔

 

ذمے داریاں:

 

سمندر پار علاقہ جات

جنوبی امریکا

کیربئین اور وسطی امریکا

آسٹریلیا اور بحر اوقیانوس

کونسلر پالیسی

اولمپکس

پروٹوکول

انسانی وسائل اور تنوع

عوامی سفارتکاری جس میں برٹش کونسل اور بی بی سی ورلڈ سروس شامل ہیں۔

دارالعوام میں بیرونس کنک کی ذمے داریوں کی قیادت جس میں یورپ شامل ہے۔