بیرونس گلینیز کنک۔ وزیر برائے یورپ
گلینیز کنک 1944 میں پیدا ہوئیں، ابتدائی تعلیم ہولی ہیڈ کمپری ہینسو اسکول سےاور گریجویشن تاریخ اور تعلیم کے مضامین میں یونیورسٹی آف ویلز کالج کارڈف سےکی۔وہ سیکنڈری، پرائمری، انفنٹ اور نرسری اسکولوں میں ٹیچر رہی ہیں۔
گلینیز یورپی پارلیمنٹ کی رکن پہلے 1994، پھر 1999 اور 2004 میں منتخب ہوتی آئی ہیں۔
گلینیز نے 'ون ورلڈ ایکشن' نامی ترقیاتی این جی او کی بنیاد ڈالی اور اس کی صدر ہیں۔وہ خارجہ تعلقات پر یورپی کونسل کی بورڈ رکن، برما مہم کی سرپرست اور 'والنٹئیر سروس اوور سیز' کی کونسل رکن ہیں۔
گلینیز کنک رائل سوسائٹی آف آرٹس کی فیلو ہونے کے علاوہ یونیورسٹی آف ویلز کالج نیوپورٹ اور یونی ورسٹی آف ویلز بنگورکی اعزازی فیلو ہیں اور انہیں تھیمز ویلی یونی ورسٹی، برونل یونی ورسٹی اور کنگسٹن یونی ورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ا سناد دی گئی ہیں۔
گلینیز کی شادی 1967 میں نیل کنک سے ہوئی جو اب لارڈ کنک ہیں، ان کے دو بچے اور چار پوتے پوتیاں/ نواسے نواسیاں ہیں۔
ذمے داریاں
- یورپی یونین اور یورپ
- روس، جنوبی کاکیشیا، وسطی ایشیا
- بلقان
- یوکرین، بیلارس اور مالدووا
- تنظیم برائے سلامتی و تعاون یورپ اور یورپی کونسل
- نیٹو
- دارالامرا میں کرس برائنٹ کی ذمے داریاں( سوائے عوامی سفارتکاری کے)