آئیوان لوئیس۔ وزیر مملکت برائے خارجہ و دولت مشترکہ امور
آئیوان لوئیس مئی 2006 سے اکتوبر 2008 تک محکمہ صحت کے انڈر سکریٹری آف اسٹیٹ رہے۔ اس سے پہلے وہ مئی 2005 سے مئی 2006 تک خزانہ کے سکریٹری اقتصادیات تھے۔
جون2003 سے مئی 2006 تک آئیوان محکمہ تعلیم اور ہنر میں پارلیمانی انڈر سکریٹری آف اسٹیٹ برائے ہنر و پیشہ ورانہ تعلیم تھے ۔
ان کی گزشتہ ذمے داریوں میں نوجوانوں اور تعلیم کے پارلیمانی انڈر سکریٹری،تعلیم بالغان و ہنر کے پارلیمانی انڈر سکریٹری اور نوجوانوں اور بالغان کے ہنر کے پارلیمانی انڈر سکریٹری کی حیثیت سے کام شامل رہے ہیں۔
آئیوان 1997 سے بری ساؤتھ کے علاقے سے پارلیمنٹ کے رکن ہیں۔ پارلیمنٹ میں شمولیت سے پہلے 1986 سے 1997 تک وہ رضاکار شعبے میں آوٹ ریچ ، کانٹیکٹ کمیونٹی کئیرگروپ میں کام کرتے رہے ہیں اور مانچسٹر جوئیش فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو رہے ہیں۔
ذمے داریاں
- مشرق وسطی
- دہشت گردی کی روک تھام
- ہتھیاروں کا عدم پھیلاؤ
- جنوبی مشرقی ایشیا اور مغرب بعید
- شمالی امریکا
- منشیات اور بین الاقوامی جرائم
- مائیگریشن پالیسی
- دارالعوام میں لارڈ میلوک براؤن کی ذمے داریوں کی قیادت