Skip navigation

مروین ڈیویز- وزیر مملکت برائےتجارت و سرمایہ کاری

Mervyn Davies, Minister of State for Trade & Investment

 مروین ڈیویز سی بی ای(کمانڈر آف دی برٹش ایمپائر)جنوری 2009 میں بزنس، اینٹرپرائز اور ریگولیٹری اصلاحات (بی ای آرآر)کے محکمے میں تجارت و سرمایہ کاری کے وزیر مملکت اور جنوری 2009 میں وزارت خارجہ کے وزیر مملکت مقرر ہوئے تھے۔

وہ براہ راست بزنس سکریٹری اور فارن سکریٹری کو جوابدہ ہیں۔

 

ای مروین ڈیویز سی بی ای 14 جنوری 2009 کو بی ای آرآر، یوکے ٹی آئی اور وزارت خارجہ کے جوائنٹ وزیر متعین ہوئے۔

 

انہیں کمانڈر آف برٹش ایمپائر کا اعزاز مالیاتی شعبے اور ہانگ کانگ میں کمیونٹی کی خدمات پر جون 2002 میں دیا گیا ۔

 

مروین شادی شدہ ہیں اور ان کے دو بچے ہیں۔ وہ روانی سے ویلش زبان بولتے ہیں۔ وہ بہت اچھے کھلاڑی ہیں اور انہیں ویلش آرٹ، موسیقی اور مطالعے سے دلچسپی ہے۔ وہ 1952 میں پیدا ہوئے تھے۔