Skip navigation

اسٹیک ہولڈرز گروپس کے ساتھ کام

 

ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیںجہاں سفر ، تجارت اور موا صلات کے ذریعے بڑھتے ہوئے روابط اور باہمی انحصار کی فضا بن گئی ہے۔اور دنیا کے ایک حصے میں جو کچھ ہوتا ہے وہ خواہ سیاسی ہو، اقتصادی ہو یا سماجی، ہم پر ، ہماری سلامتی، خوشحالی اور ہمارے روز مرہ طرز زندگی پر براہ راست اثر انداز ہوتا ہے۔

 

دنیا مختصر تر ہوتی جارہی ہے اور خارجہ پالیسی اب خارجہ نہیں رہی۔

ہم بر طانیہ میں کئی افراد اور گروپوں کے ساتھ کام کرتے ہیں جو ہمیں داخلی اور بین الاقوامی دونوں سطحوں پر در پیش مسائل کے حل میں ہماری مدد کرتے ہیں۔

 

 کاروبار

غیر ممالک میں بر طانوی کاروبار کی مدد وزارت خارجہ کے کلیدی فرائض میں سے ایک ہے۔بر طانیہ کو داخلی اور خارجی دونوں سرمایہ کاری میں بڑھتے ہوئے مسابقتی دباؤ کا سامنا ہے۔اس لئے کاروبار کے ساتھ رابطہ روز بروز اہم سے اہم تر ہو تا جارہا ہے۔

 ہم یوکے ٹی آئی کے ساتھ کام کرتے ہیں جو ہمیں اور محکمہ کاروبار، اینٹرپرائز اور ریگولیٹری ریفارم کو قریب تر لاتے ہوئے بر طانوی کمپنیوں کی ان کے بین الاقوامی کاروبار میں اور بر طانیہ میں کاروبار کرنے کی خواہش مند غیر ملکی کمپنیوں کی مدد کرتا ہے۔

ہم غیر ممالک میںاپنے سفارتخانوںاور دوسرے دفاتر کے نیٹ ورک کے ذریعے دنیا بھر میں بر طانوی کاروبار کو فروغ دیتے ہیں۔دنیا بھر میں اکثر ملٹی نیشنلز سے زیادہ ہمارے برا نچ آفس ہیں اور ہم بر طانوی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ ان سے خوب فائدہ اٹھائیں۔

 

ہمارے کونسلر سر گر میوں اور سفری مشورے کی بہتری اور رویے میں ہماری ٹریول اور انشورنس صنعت ایک کلیدی پارٹنر ہیں۔کاروبار بھی یوکے بارڈر ایجنسی اور کونسلر سروسز سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والوں میں سے ہیں۔

 

ٹریڈ یونینز

جوں جوں اقتصادی فیصلے زیادہ مسے زیادہ عالمی حیثیت اختیار کرتے جاتے ہیں بر طانوی ٹریڈ یونینیں بین الاقوامی تنظیموں اور غیر ممالک میں اپنے ہم منصبوں سے زیادہ سے زیادہ ہم آہنگ ہو رہی ہیں۔وہ کافی عرصے سے جمہوریت اور انسانی حقوق کے فروغ میں ایک وسیع تر عالمی کردار ادا کر رہے ہیں۔

ہم دنیا بھر کے کئی منصوبوں پر یوکے ٹریڈ یونین کانگریس کے ساتھ کام کرتے ہیں۔مثلا برازیل میں ہم ایک اسکیم سے مالی تعاون کر رہے ہیں جس کا مقصد مزدور قوانین کو مستحکم بنانا اور تنازعات کا تصفیہ کرانے کی اہلیت میں اضافہ کرنا شامل ہیں۔

 

عقائد گروپ

بر طانیہ کے کئی عقائد گروپ بین القوامی امور میں گہری دلچسپی لیتے ہیںاورانہیں ایک مخصوص مہارت حاصل ہے اور ان کے نیٹ ورک قائم ہیں جو ہمارےاپنے رابطوں اور معلومات میں اضا فہ کرتے ہیں۔

مذہبی رہنما اور عقائد گروپ تنازعات کی روک تھام اور ان کے حل میں اور غربت کو کم کرنے اور انسانی حقوق میں بہتری میں  اہم کر دار ادا کر سکتے ہیں جو ہماری اہم ترجیحات ہیں۔

 

ہم باقاعدگی سے عقائد گروپوں کے وسیع حلقے سے بات چیت کرتے رہتے ہیں اور بین العقائد مباحثوں ، استقبا لیوں اور دوسری تقریبات کا انعقاد کرتے رہتے ہیں۔