دہشت گردی کی روک تھام
حکومت کی دہشت گردی کی روک تھام کی حکمت عملی( کانٹیسٹ۔جولائی 2006) یہ ہے کہ بین الاقوامی دہشت گردی کے خطرے کو کم کیا جائے تاکہ بر طانوی عوام اپنی زندگی آزادانہ اور پورے اعتماد کے ساتھ گزار سکیں۔اس حکمت عملی کے خاص مقاصد یہ ہیں:
لوگوں کو دہشت گر د بننے یا ان کے پر تشدد انتہا پسندی کےساتھ تعاون کرنے سے محفوظ رکھنا
دہشت گردوں اور ان کی سر پر ستی کرنے والوں کا پیچھا کرنا
عوام، کلیدی قومی سروسز اور بیرون ملک بر طانیہ کے مفادات کا تحفظ کرنا
دہشت گردوں کے حملے کی صورت میں نتائج کے لئے تیار رہنا
بیرون ملک حکومت کی کارگزاری کی حکمت عملی کی پیش رفت میں وزارت خارجہ رہنمائی کرتی ہےاور اس پر عملدرآمد اور پروگراموں پر سر مایہ کاری کے لئے ہمارے پوسٹس نیٹ ورک سے رابطہ رکھتی ہے۔ہم اپنی کو ششوں کو ان مقامات پر مرکوز کرتے ہیں جہاں بر طانیہ کے مفادات کو سب سے زیادہ خطرہ لاحق ہو تا ہے اور ان اہم امورپر جو بنیاد پرستی کا محرک بنتے ہیں ۔ ہمارامطمع نظر:
دہشت گردی کی روک تھام کے لئےسیاسی فضا تشکیل دینا
سیکیورٹی اور پولیس سے تعلقات کو مضبوط کرنا
پر تشدد انتہا پسندی کو فروغ دینے والے عناصر میں کمی کی کوشش کرنا۔