آن لائن بچوں کا تحفظ
آن لائن بچوں کا تحفظ
آج کل انٹرنیٹ کا استعمال عام ہے، جہاں اس کے فوائد ہیں وہیں خطرات بھی بہت ہیں، خاص طور سے بچوں کے لئے۔کئی ملکوں میں بچوں کو ان جنسی شکاریوں اور جعل سازوں سے خطرہ رہتا ہے جو اسکرین کے دوسری طرف چھپے ہوئے ہوتے ہیں ۔ان کی شناخت بھی بعض اوقات غلط ہوتی ہے۔
مسئلے کاحل
بلغاریہ میں اس مسئلے کے حل کے لئے بر طانیہ کی مدد سے کئی منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن کو "چائلڈ آن دا ویب" یعنی ویب پر بچے کا نام دیا گیا ہے۔
پچھلے تین سال سے بلغاریہ کا بر طانوی سفارتخانہ اس انی شئیٹو سے تعاون کر رہا ہے جو اسٹیٹ ایجنسی فار چائلڈ پروٹیکشن، بلغارئین فاؤنڈیشن اور ملک میں موجود بین الاقوامی آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔
یہ منصوبہ پہلے" نو باڈیز چلڈرن" نامی تنظیم نے پولینڈ میں وارسا کے بر طانوی سفارتخانے کے تعاون سے شروع کیاتھا اور اس کا مقصدبچوں کو انٹرنیٹ کے ممکنہ خطرات سے بچانا ہے۔ ان خطرات میں ذاتی معلومات کا فراہم کر نا ہے جس سے یہ شکاری فائدہ اٹھاتے ہیں۔
ایک پیغام جو کارگرثابت ہوا
پہلے تو ایک تحقیقاتی مہم چلائی گئی کہ یہ معلوم کیا جائے کہ بلغارئین بچے انٹرنیٹ کس طرح استعمال کرتے ہیں۔ پھر قومی سطح پر ایک مہم شروع کی گئی کہ " آپ کو کیا خبر کہ دوسری طرف کوں ہے؟یہ مہم والدین کو ان پہلوؤں سے آگاہ کرنے کے لئے تھی کہ بچوں کے انٹرنیٹ پر اجنبیوں سے رابطہ کرنے میں کیا خطرہ ہو سکتا ہے۔اس مہم میں دس ٹیلی ویژن چینلوں پر وڈیو کے علاوہ ملک بھر میں پوسٹر اور بورڈ لگائے گئے تھے اس مہم کو نومبر 2006 میں بلغارین بزنس لیڈرز فورم کی جانب سے کامیابی پر اعزاز سے بھی نوازا گیا ۔
چائلڈ آن دا ویب اب تیسرے مر حلے میں اساتذہ اور بچوں کے حقوق کے سلسلے میں کام کرنے والی تنظیموں کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ اس کا اختتام اس سال موسم گر ما میں ہو جائے گا۔انٹرنیٹ سیفٹی کی ایک مخصوص ویب سائٹ بھی تیاری کے مراحل میں ہے۔